اقوام متحدہ کا اجلاس، کشمیریوں پر بھارتی ظلم و ستم عالمی سطح پر اُجاگر

0 104

اقوام متحدہ کے 58 ویں اجلاس میں کشمیریوں پر بھارتی ظلم و ستم عالمی سطح پر اُجاگر کیا گیا۔

اقوام متحدہ نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش کیا، کشمیر انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے چیئرمین نے کشمیری عوام پر جابرانہ قوانین کا پردہ چاک کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت کئی دہائیوں سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ماورائے عدالت قتل اور تشدد میں مصروف ہے۔

الطاف حسین وانی نے کہا مقبوضہ کشمیر میں 10 ہزار سے زائد جبری گمشدگیاں اور تقریباً 8 ہزار دوران حراست قتل کی رپورٹس درج ہوئیں، انسانی حقوق کے محافظوں اور صحافیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.