حافظ حسین احمد کی ملک کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی: صادق سنجرانی

0 109

سابق چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے جمعیت علماء اسلام کے رہنما حافظ حسین احمد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مرحوم حافظ حسین احمد کے لئے دعائے مغفرت اور ان کے اہل خانہ کے لئے صبر و استقامت کی دعا کی، صادق سنجرانی نے کہا کہ مرحوم حافظ حسین احمد کی ملک کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

سابق چیئرمین سینیٹ کا مزید کہنا تھا کہ مرحوم انتہائی نفیس، ملنسار اور محبت کرنے والے شخص تھے اور ہم سوگوار خاندان کے دکھ اور غم میں برابر کے شریک ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.