پی ٹی آئی کی مینار پاکستان جلسے کی درخواست پر ڈی سی لاہور سے جواب طلب

0 109

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر لاہور کو کل تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق بندیال نے رہنما تحریک انصاف اکمل باری کی درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ ڈپٹی کمشنر لاہور نے جواب جمع کیوں نہیں کرایا جس پر سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ ڈپٹی کمشنر کے جواب کی ضرورت نہیں ہے، دیگر فریقین کے جواب آ گئے ہیں۔

عدالت نے ہدایت کی کہ کل تک ڈپٹی کمشنر لاہور بھی تحریری جواب جمع کرائیں، بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی جلسے کی درخواست پر مزید سماعت کل تک ملتوی کردی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.