امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت نے ماضی کی حکومتوں کے ظالمانہ اقدامات کی توثیق کر دی، پیٹرول کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اضافہ غریب عوام پر ظلم کی انتہا ہے۔
حکمران آئی ایم ایف کے کہنے پر عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں، عوام کی حالت پر رحم کیا جائے اور نگراں حکومت لوگوں کو ریلیف دے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ قوم ظلم کے خلاف اٹھ کھڑی ہو اور جماعت اسلامی کے پرامن احتجاج کا حصہ بنے۔