90 روز میں انتخابات کرانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

0 137

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے نئی مردم شماری کے اجراء کی منظوری کا مشترکہ مفادات کونسل کا نوٹیفیکیشن معطل کرانے کیلئے آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی گئی۔

سپریم کورٹ بار نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب کے نگران وزرائے اعلیٰ کی مشترکہ مفادات کونسل اجلاس میں شرکت کو غیر قانونی قرار دیا جائے،قومی اسمبلی کی تحلیل سے ایک ہفتہ قبل مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلا کر نئی مردم شماری کے اجراء کی منظوری لینے کا مقصد انتخابات میں تاخیر کرنا ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ قبل از وقت اسمبلیوں کی تحلیل پر نوے دنوں میں انتخابات کروانا آئین کا بنیادی جز ہے جبکہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے عام انتخابات میں تاخیر آئین کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے.

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے نگران وزرائے اعلیٰ 90 روز میں الیکشن کروانے کے آئینی تقاضے کو پورا کرنے میں ناکام رہے،دو صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد صدر مملکت از سر نو مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل ہی نہیں کر سکتے ہیں،نگران حکومتوں کا کام آئین و قانون کے مطابق الیکشن کروانا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.