ترکیہ: امام اوغلو کی گرفتاری کے بعد مظاہروں کا دائرہ پھیل گيا

0 100

ترکیہ میں اکرم امام اوغلو کی گرفتاری کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں کا دائرہ پھیل رہا ہے دریں اثناء امام اوغلو نے باضابطہ طور پر صدارتی امیدوار ہونے کا اعلان کر دیا ہے ۔

ترکیہ کی ریپبلیکن پیپلز پارٹی نے استنبول کے میئر اکرم امام اوغلو کی حراست کے بعد مظاہروں کے دوران انہیں اپنی پارٹی کی طرف سے صدارتی امیدوار بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔

پارٹی کی طرف سے صدارتی امیدوار کے لئے ہونے والے انتخابات میں اکرم امام اوغلو کو ایک کروڑ بتیس لاکھ گیارہ ہزار ووٹ ملے ۔ انہيں صدارتی انتخابات میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان کا سب سے اہم حریف سمجھا جا رہا ہے ۔

اکرم اوغلو کو گزشتہ بدھ کو دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کر لیا گيا جس کے بعد ترکیہ میں مظاہرے شروع ہو گئے ۔

اکرم اوغلو کے خلاف گرفتاری اور مقدمے جیسے اقدامات کے باوجود ترکیہ کے ایک کروڑ پچاس لاکھ ووٹروں میں سے ایک کروڑ تیس لاکھ سے زائد ووٹروں نے سن دو ہزار اٹھائیس کے صدارتی انتخابات میں اکرم امام اوغلو کو صدارتی امیدوار بنائے جانے کی حمایت کی ہے۔

ترکیہ میں عوامی مظاہروں کے علاوہ عالمی سطح پر بھی پیرس ، برلن اور یورپ کے کئي بڑے شہروں کی بلدیہ نے اکرم امام اوغلو کی گرفتاری کی مذمت کی ہے ۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.