چیٹ میں حوثیوں پر حملوں سے متعلق خفیہ معلومات نہیں تھیں: امریکی صدر

0 112

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ حوثیوں پر حملوں سے متعلق چیٹ میں خفیہ معلومات نہیں تھیں اس کی تحقیقات ایف بی آئی کا مسئلہ نہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سگنل چیٹ لیک ہونے کا معاملہ قومی سلامتی کے مشیر دیکھیں گے، یوکرین کے معاملے پر پیش رفت ہوئی ہے، مشرق وسطیٰ سے متعلق بھی پیشرفت ہورہی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ روس سے پابندیاں ہٹانے سے متعلق درخواست آئے گی تو غور کریں گے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.