آذربائیجان کی قومی ایئرلائن کا پاکستان کیلئےبراہ راست پروازوںکا اعلان

0 130

آذربائیجان کی قومی ایئرلائن ازل نے پاکستان کیلئے براہ راست پروازیں 20 ستمبر سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

باکو سے اسلام آباد کے ساتھ پاکستان کے بڑے شہروں لاہور اور کراچی جانےکے لیے بھی پروازوں کا آغاز کیا جائے گا۔

باکو سے اسلام آباد کی پروازیں بدھ اور ہفتہ کوچلیں گی جبکہ باکو سے لاہور کیلیے پروازیں پیر اور جمعہ اور کراچی کیلیے جمعرات و اتوار کو چلائی جائیں گی۔

ایئرلائن نے صارفین کیلئے موبائل ایپلیکیشن اور ویب سائٹ کے ذریعے صارفین کیلیے ٹکٹ بکنگ کی سہولت بھی متعارف کرائی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.