پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اندازہ تھا کہ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کابینہ میں شامل ہوں گے، کابینہ سے متعلق بھی سرپرائز ہوگا۔
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی نامزدگی سے متعلق انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم مسائل کے حل میں سنجیدہ ہیں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے شہباز شریف کو نگران وزیراعظم کا اختیار دیا تھا۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم کی طرح کابینہ سے متعلق بھی سرپرائز ہوگا۔ نگران کابینہ کے اراکین پر بحث جاری ہے، جو بھی آئے وقت کے ساتھ دیکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ آج بھی بحث ہورہی ہے کہ الیکشن ہوں گے یا نہیں۔ 90 روز میں الیکشن تمام سیاسی جماعتوں کی خواہش ہے۔رہنما پیپلز پارٹی رہنما نے مزید کہا کہ ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام کی ضرورت ہے، ملک ایڈہاک کے نظام پر نہیں چلانا چاہیے۔