غزہ میں دوبارہ جنگ شروع ہونے سے شدید بھوک کا خطرہ ہے، ورلڈ فوڈ پروگرام

0 108

اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں امداد کی بندش جاری ہے، اقوام متحدہ کی ایجنسی ورلڈ فوڈ پروگرام نے غزہ میں غذائی قلت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ورلڈ فوڈ پروگرام کے مطابق اسرائیل کیجانب سے غزہ میں جنگ دوبارہ شروع کرنے سے غزہ میں پھر شدید بھوک کا خطرہ ہے۔

ورلڈ فوڈ پروگرام کے مطابق غزہ میں 3 ہفتے سے زیادہ عرصے سے خوراک کی فراہمی نہیں ہوئی، ہزاروں فلسطینیوں کے شدید بھوک اور غذائی قلت کا شکار ہونے کے خدشات ہیں۔

ورلڈ فوڈ پروگرام کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس صرف دو ہفتے کی خوراک کا ذخیرہ رہ گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے مارچ کے آغاز سے غزہ میں امداد کی فراہمی پر پابندی لگا رکھی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.