مصنوعی طور پر سورج کی تپش مدھم کرنا مؤثر نہیں، ماہرین
تحقیق میں سائنس دانوں کو معلوم ہوا کہ زمین کو کاربن سے پاک کیے بغیر مصنوعی طور پر سورج کی تپش کو کم کرنا کارگر ثابت نہیں ہوگا اور بڑے خطرات کا سبب ہوسکتا ہے۔
موسم تیزی سے بدل سکتا ہے، جس کو واپس نہیں کیا جاسکتا۔ ان تبدیلیوں میں مغربی اینٹارکٹک اور گرین لینڈ کی برف کی چادروں کا پگھلنا اور اس کے سبب سطح سمند کا ایک میٹر تک بلند ہونا ہے۔
آئس ماڈلنگ اسپیشلسٹ جوہانیز سٹر کے مطابق عالمی درجہ حرارت کو دو ڈگری سینٹی گریڈ سے کم رکھنے کا موقع تیزی سے ہاتھوں سے نکلتا جا رہا ہے۔