الیکشن کمیشن کا زرعی اراضی پر ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے قیام پر پنجاب حکومت کو خط

0 104

الیکشن کمیشن نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو خط لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ گرین علاقوں پرسمجھوتہ کرکے زرعی اراضی قربان کی جارہی ہے۔
خط کے متن کے مطابق ڈپٹی کمشنرز ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے لیے این او سی جاری کررہے ہیں، اس اقدام سے رہائشی علاقوں میں بے تحاشا اضافہ ہوگا لہٰذا نئی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے لیے این او سیز کا اجرا فوری روکاجائے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے نئے این او سیز سےکرپشن کو نظر انداز نہیں کیاجاسکتا، امید ہے نگراں حکومت اپنے مینڈیٹ کےمطابق کام کرےگی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.