امریکا کا مشرق وسطی میں تعینات طیارہ بردار بحری بیڑے 2 کرنے کا اعلان

0 128

یمن میں امریکی حملے اور ایران سے کشیدگی کا سلسلہ برقرار ہے جس کے پیش نظر امریکا نے مشرق وسطی میں تعینات طیارہ بردار بحری بیڑے 2 کرنے کا اعلان کر دیا۔

پینٹا گون نے کہا ہے کہ ایک بحری بیڑا مشرق وسطی میں پہلے سے موجود ہے، دوسرا بحری بیڑا بھی بھیج رہے ہیں۔

دوسری جانب امریکی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ 4 بی ٹو بمبار طیارے بحر ہند میں امریکی برطانوی فوجی اڈے پر پہنچا دیئے گئے ہیں، یمن اور ایران کیساتھ بڑھتی کشیدگی کے سبب اضافی جنگی طیارے تعینات کیے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.