ملک میں مہنگائی کی شرح 6 دہائیوں کی کم ترین سطح پر ہے، وزیراعظم

0 110

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مہنگائی کی شرح میں کمی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مارچ میں مہنگائی کی شرح 0.7 فیصد ریکارڈ ہوئی اور ملک میں مہنگائی کی شرح 6 دہائیوں کی کم ترین سطح پر ہے۔

وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ سال اسی ماہ مہنگائی کی شرح 20.7 فیصد تھی جبکہ اس وقت ملک میں مہنگائی کی شرح 6 دہائیوں کی کم ترین سطح پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال رمضان کے دوران بھی شرح مہنگائی گزشتہ کئی دہائیوں کی کم ترین ریکارڈ کی گئی، مہنگائی کی شرح میں واضح کمی حکومتی پالیسیوں کی درست سمت اور حکومت کی عوامی فلاح و بہبود کے لیے انتھک محنت کا ثبوت ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مہنگائی کی شرح میں کمی سے عام آدمی کی زندگی پر مثبت اثرات بھی سامنے آرہے ہیں، مہنگائی میں کمی سے بتدریج ملکی معیشت پر مثبت اثرات آ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے، حکومت عوامی فلاح و بہبود کے لیے دن رات محنت کر رہی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.