زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران بڑا اضافہ

0 116

اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 7 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک سے جاری اعداد وشمار کے مطابق ملکی سرکاری ذخائر کی مالیت 28 مارچ کو 10 ارب 67 کروڑ 63 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔

سرکاری ذخائر میں اضافے کے بعد قومی ذخائر کی مجموعی مالیت 15 ارب 57 کروڑ 97 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس اس وقت 4 ارب 90 کروڑ 34 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.