لوک سبھا کے بعد بھارتی راجیہ سبھا میں بھی متنازعہ وقف ترمیمی بل منظور

0 108

لوک سبھا کے بعد بھارتی راجیہ سبھا میں بھی متنازعہ وقف ترمیمی بل منظور کر لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راجیہ سبھا میں وقف ترمیمی بل کے حق میں 128 جبکہ مخالفت میں 95 ووٹ پڑے۔

حکومت اور مسلم تنظیموں کا اندازہ ہے کہ وقف بورڈ کے پاس تقریباً 8 لاکھ 51 ہزار 5 سو 35 جائیدادیں اور 9 لاکھ ایکڑ اراضی ہے۔

بل کی منظوری کے بعد مودی حکومت ان زمینوں کو بیچنے کی اہل ہو جائے گی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.