تل ابیب میں نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ

0 109

صیہونیوں نے ایک بار پھر تل ابیب میں صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کی پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ کرکے جنگ بند کرنے اور قیدیوں کے ہمہ گیر تبادلہ کے معاہدہ کا مطالبہ کیا

صیہونیوں نے ایک بار پھر تل ابیب میں مظاہرہ کر کے غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نیتن یاہو کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج اور جنگ بندی نیز قیدیوں کے تبادلے کے ہمہ گیر معاہدے پر دستخط کا مطالبہ کیا۔

دوسری طرف اپوزیشن صیہونی لیڈر یائیر لاپید نے مطالبہ کیا ہے کہ نیتن یاہو کے اس ہفتے کے وائٹ ہاؤس کے دورے کا مقصد، قیدیوں کی واپسی ہونا چاہئے۔

اس سلسلے ميں صیہونی جنگی قیدیوں کے لواحقین نے کہا ہے کہ ضروری ہے کہ ہماری اولادیں اپنے گھر واپس آئیں اور نیتن یاہو عہدہ چھوڑ کر اپنے گھر جائیں۔

صیہونی جنگی قیدیوں کے لواحقین نے کہا ہے کہ ہم ٹرمپ سے یہ کہنا چاہتے ہیں کہ جب نیتن یاہو تم سے یہ کہتے ہیں کہ ہم فوجی دباؤ سے اپنے قیدیوں کو آزاد کرائيں گے، تو جھوٹ بولتے ہیں ، کیونکہ جنگی قیدیوں کی واپسی جنگ کے خاتمے سے ہی ممکن تھی لیکن نیتن یاہو نے اپنے ذاتی مفاد کو ترجیح دی اور سمجھوتے کے دوسرے مرحلے کو سبوتاژ کردیا جس میں ہمارے سبھی بیٹے آزاد ہونے والے تھے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.