پی آئی اے 20 سال کے بعد منافع بخش ادارہ بن گیا: وزیراعظم کا اظہار مسرت

0 122

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے 20 سال بعد قومی ایئر لائن کے منافع بخش ادارہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ قوم کیلئے ایک اور خوشخبری ہے، پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کو 20 برس میں پہلی مرتبہ منافع ہوا ہے جو کئی دہائیوں کے خسارے کے بعد ایک بڑی تبدیلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک خوش آئند پیشرفت ہے اور امید ظاہر کی کہ مستقبل مزید تابناک ہو گا۔

وزیرِ اعظم نے وزیرِ ہوابازی خواجہ آصف اور ان کی ٹیم کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں ہونے والی محنت اور اصلاحات قابل تحسین ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.