دارالحکومت کی حدود سے باہر سوسائٹیز اسلام آباد کا نام استعمال نہ کریں، ہائیکورٹ

0 117

ہائیکورٹ نےاسلام آباد کی حدود سے باہر واقع 18 ہاؤسنگ سوسائٹیز کی رجسٹریشن منسوخی کالعدم، رجسٹریشن دوبارہ بحال کر دی

سوسائٹیز کے خرچ پر قومی اخبارات میں اشتہار دیئے جائیں کہ یہ سوسائٹیز اسلام آباد کی حدود میں نہیں ہیں،عوام کو گمراہ نہ کریں ، عدالتی فیصلہ

عوامی آگاہی کے لیے اشتہارات مستقل ہاؤسنگ سوسائٹیز کی مرکزی جگہوں پر چسپاں رہیں گے۔ اسلام آباد نام استعمال کرکے چالاکی سے عوام کو تاثر دیا جارہا ہے کہ سوسائٹیز اسلام آباد میں واقع ہیں

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مختلف انکوائریوں کے بعد رجسٹرار سوسائٹیز قانون کے مطابق دوبارہ کارروائی کر سکیں گے۔ رجسٹرار تصدیق کرے گا کہ مقررہ وقت میں کیا سوسائٹیز نے متعلقہ صوبے میں ڈیٹا فراہم کیا ۔

رجسٹرار انکوائری کرے گا کہ کیا سوسائٹیز نے متعلقہ صوبوں میں پراجیکٹس بروقت مکمل کیے۔ رجسٹرار انکوائری کرے کہ کیا پراجیکٹ کے لیے جگہ ایکوائر کی گئی، اگر نہیں تو ان کے فنانشل افیئرز کی انکوائری کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.