شدید معاشی دباؤ، لاکھوں اسرائیلی خاندان خیراتی اداروں کے کھانوں پر زندگی گزارنے لگے

0 105

غزہ جنگ اور نیتن یاہو حکومت کی معاشی پالیسیوں سے اسرائیلی عوام شدید معاشی دباؤ کا شکار ہوگئے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق لاکھوں اسرائیلی خاندان خیراتی اداروں کے کھانوں پر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ کے رکن مائیر کوہن نیتن یاہو حکومت پر پھٹ پڑے۔

مائیر کوہن کے مطابق نیتن یاہو حکومت کی معاشی پالیسیوں سے مہنگائی عروج پر پہنچ گئی ہے، خیراتی اداروں کے سامنے ہزاروں شہریوں کی قطاریں معمول کی بات بن چکی ہیں۔

مائیر کوہن کا کہنا تھا کہ حکومتی غفلت کے سبب کئی اسرائیلیوں کو ایک وقت کا کھانا بھی دستیاب نہیں۔

ایک اسرائیلی خیراتی ادارے کے مطابق اسرائیل میں ہر تین خاندانوں میں سے ایک انتہائی غربت کی زندگی گزار رہا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.