یمن کی مسلح افواج نے امریکی طیارہ بردار بحری جہاز اور صیہونی حکومت کے فوجی ٹھکانوں پر تازہ حملے کئے ہیں: یحیی سریع

0 123

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے امریکی طیارہ بردار بحری جہاز اور صیہونی حکومت کے فوجی ٹھکانوں پر نئے حملوں کی خبر دی ہے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے امریکی طیارہ بردار بحری جہاز اور غاصب غزہ کے فوجی ٹھکانوں پر نئے حملوں سے آگاہ کیا۔ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمن کی مسلح افواج نے تل ابیب کے فوجی اہداف کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یمنی فضائیہ نے شمالی بحیرہ احمر میں یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین کے خلاف بھی آپریشن کیا۔ یحیی سریع نے کہا کہ عظیم یمن ناقابل تسخیر ہے اور وہ مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھے گا اور امریکی دشمن کے سامنے کبھی ہتھیار نہیں ڈالے گا۔

انہوں نے زور دیا کہ ہم بحیرہ احمر میں صیہونی بحری جہازوں کی نقل و حرکت کو روکیں گے اور غزہ کے خلاف جاری جارحیت کے خاتمے تک غاصب صیہونی حکومت کے فوجی اہداف پر حملے کرتے رہیں گے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.