ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں کمی ریکارڈ

0 100

ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی رپورٹ جاری کر دی، رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح 0 اعشاریہ 83 فیصد کم ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی مجموعی شرح منفی 2.81 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 14 اشیاء مہنگی جبکہ 11 سستی ہوئیں، ہفتہ وار بنیادوں پر گزشتہ ہفتے 26 اشیا کے دام مستحکم رہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.