پی آئی اے کا20 اپریل کو لاہور سے باکو کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان

0 111

پی آئی اے نے 20 اپریل کو لاہور سے باکو کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

پی آئی اے لاہور سے ہفتہ وار دو پروازیں چلائے گی، باکو کے لیے پروازیں اتوار اور بدھ کے روز روانہ ہوں گی۔

دوسری جانب کراچی میں ٹریول ایجنٹس اور ٹور آپریٹرز کے اعزاز میں پی آئی اے کی جانب سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، ایجنٹس کو باکو پروازوں کے متعلق معلومات فراہم کی گئیں۔

پی آئی اے انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ باکو روٹ کو کامیاب بنانے کے لئےٹریول ایجنٹس کا کردار اہم کردار ہے، قومی ایئرلائن باکو روٹ کو کاروباری طور پر کامیاب بنانے کے لیے پرعزم ہے،پروازوں سے دو طرفہ سیاحت اور تجارتی روابط کو فروغ ملے گا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.