ریفائنریوں کوپیٹرولیم مصنوعات پر ریلیف سے حصہ دیے جانےکا امکان

0 125

حکومت 16 اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریفائنریوں کو بھی ریلیف کا کچھ حصہ فراہم کرے گی۔

آئل ریفائنریز کو یہ ریلیف پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس استثنیٰ، نونٹری نقصانات اور سکڑتے مارجنز پر ہوگا۔

ریفائنریوں نے رواں مالی سال کے اول 9 ماہ میں 13 ارب روپے کے نقصانات برداشت کیے ہیں، درست اقدامات نہ کئے جانے کی صورت یہ نقصانات بڑھ کر 18 ارب روپے ہوسکتے ہیں۔

اس حوالے سے دو تجاویز زیر غور ہیں، ایک تو 4.60 روپے فی لیٹر ریلیف کوان لینڈ فریٹ ایکویلائزیشن مارجنز (آئی ایف ای ایم) کو ریلیف میں منتقل کردیا جائے یا پیٹرولیم مصنوعات پر 3 سے 5 فیصد پیٹرولیم مصنوعات پر ریلیف ریفائنریوں کو دے سکتی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.