نہروں کا معاملہ: کراچی بار کی سٹی کورٹ میں ہڑتال، داخلی دروازے بند ، عدالتی کارروائی معطل

0 116

سندھ بار کونسل کی کال پر کراچی بار کی سٹی کورٹ میں ہڑتال جاری ہے۔

سندھ بارکونسل نے نہروں کی تعمیرکے معاملے پرغیرمعینہ مدت کیلئے عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے جس کے باعث سٹی کورٹ میں ہڑتال کے دوران وکلا نےکورٹ کے داخلی دروازے بند کردیے۔

دوسری جانب عدالت کے باہر سائلین کا رش لگ گیا اور عدالتی کارروائی معطل کردی گئی ہے۔

سندھ بار کونسل کے مطابق وکلابرادری کے مطالبات تسلیم نہ ہونے تک عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ جاری رہے گا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.