بنوں میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام

0 106

پولیس نے بنوں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا۔

سینٹرل پولیس آفس پشاور کے مطابق بنوں میں رات کو پولیس چوکی دھڑئے پل پر 19 دہشتگردوں نے حملہ کیا، دہشتگرد 8 موٹر سائیکلوں پر آئے تھے جن میں سے 3 دہشتگردوں کو پولیس چوکی کی طرف بڑھتےدیکھا گیا۔

سی پی او پشاور نے بتایا کہ دہشتگرد پولیس چوکی کےکیمروں کو نشانہ بناکر حملہ کرنا چاہتے تھے اور دہشتگردوں نے مختلف اطراف سے چوکی پر فائرنگ کی۔

سینٹرل پولیس آفس کے مطابق پولیس اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرکے حملہ ناکام بنادیا جس کے بعد دہشتگرد فرار ہوگئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.