پراپرٹی پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے خاتمے کی سمری کابینہ کو بھیج دی: چیئرمین ایف بی

0 108

چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے کہ پراپرٹی پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے خاتمے کی سمری کابینہ کو ارسال کردی۔

اسلام آباد میں قائمہ کمیٹی فنانس کے اجلاس کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے راشد محمود لنگڑیال کا کہنا تھا کہ کابینہ کی منظوری کے بعد ایف ای ڈی کے خاتمے کا فوری اطلاق ہوگا، وزیر اعظم نے پراپرٹی کی خریداری پر ایف ای ڈی ختم کرنے کی منظوری دے دی۔

انہوں نے کہا کہ ایف ای ڈی ختم کرنے پر پراپرٹی کی خریداری کی حد مقرر نہیں کی گئی، پراپرٹی کی خریداری پر فائلر کیلئے عائد 3 فیصد ایف ای ڈی ختم ہوگی۔

چیئرمین ایف بی آر کا مزید کہنا تھا کہ پراپرٹی کی خریداری پر لیٹ فائلر کیلئے 5 فیصد ایف ای ڈی بھی ختم ہوگی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.