روس کا یوکرینی دارالحکومت پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ، 9 افراد ہلاک

0 112

روس نے رات گئے یوکرینی دارالحکومت پر میزائلوں اور ڈرون طیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی فوج نے یوکرینی دارالحکومت کیف کو بڑے پیمانے پر میزائلوں اور ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 6 بچوں سمیت 63 افراد زخمی ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق روسی فوج نے حملے میں 11 بیلسٹک میزائل، 55 کروز میزائل فائر کیے اور 145 ڈرونز بھی بھیجے جب کہ 4 گلیڈ بم بھی حملے میں استعمال کیے گئے۔

یوکرینی حکام کا کہنا ہےکہ ائیر فورس کے طیاروں نے روس سے آنے والے 48 میزائلوں اور 64 ڈرونز کو مار گرایا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.