سندھ حکومت وکلا کے پرامن احتجاج کے حق کو تسلیم کرتی ہے: ضیا الحسن لنجار

0 112

وزیرداخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار نے اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت پرامن احتجاج کے حق کوتسلیم کرتی ہے۔

وزیر داخلہ ضیاالحسن کا کہنا تھا کہ احتجاج پر بیٹھے وکلا پرامن رہیں، وکلا بھی اپنے اردگرد شرپسندوں پر نظر رکھیں، درخواست ہے کہ افواہوں پر کان نہ دھریں، پرامن احتجاج کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوگی۔

ضیاالحسن لنجار کا مزید کہنا تھا کہ وکلا سے درخواست ہے کہ شہریوں کے لئے مشکلات کا سبب نہ بنیں، ملکی صورتحال اور حالات کا تقاضا ہے کہ قومی یکجہتی کو فروغ دیں۔

انہوں نے کہا کہ کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی مسلسل کوششوں سے کینال منصوبہ ختم ہوچکا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.