القسام بریگیڈ کی زبردست کارروائی، صیہونی مرکاوا ٹینک تباہ

0 101

فلسطین کی تحریک استقامت نے غزہ کے خلاف صیہونی جارحیت کے جواب میں صیہونی حکومت کا ایک اور مرکاوا ٹینک تباہ کر دیا۔

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے علاقے التفاح کے مشرق میں صیہونی حکومت کے مرکاوہ ٹینک کو الیاسین ایک سو پانچ قسم کے راکٹ سے نشانہ بناکر تباہ کر دیا گيا۔

القسام بریگیڈ نے تاکید کی ہے کہ فلسطینی مجاہدین نے اسی طرح الفتاح میں ایک جوابی کاروائي کر کے کئي صیہونی فوجیوں کو ہلاک و زخمی کر دیا۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ اب سے تھوڑی دیر قبل صیہونی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی فوج نے غزہ کے علاقے التفاح پر آر پی جی سے حملہ کیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.