جب تک غزہ کےعوام کا قتل عام بند نہیں ہوتا تب تک ہماری کارروائیاں جاری رہیں گی: محمد البخیتی

0 118

یمن کی تحریک انصار اللہ کی سیاسی بیورو کے رکن محمد البخیتی نے کہا ہے کہ ہم اپنے وعدوں سے پیچھے ہٹنے والے نہیں اور جب تک صیہونی حکومت غزہ کے عوام کے قتل عام کا سلسلہ بند نہیں کرے گی ہم مذاکرات پر آمادہ نہیں ہوں گے۔

محمد البخیتی نے بحیرہ احمر میں انصار اللہ کی کارروائیوں کے جاری رہنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ آپریشن امریکی حملوں سے متاثر نہیں ہوں گے۔ انہوں نے واشنگٹن کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہ انصار اللہ فورسز کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے، کہا کہ امریکہ کی طرف سے ہمارے جانی نقصان کے بارے میں فراہم کردہ اعداد و شمار غلط ہیں اور حملوں کی شدت کے باوجود ہمارے نقصانات بہت کم اور معمولی نوعیت کے تھے۔ پناہ گزینوں کے مرکز پر حالیہ حملے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس مرکز کے قریب ہماری کوئی عسسکری موجودگی نہیں ہے اور عام شہریوں کو نشانہ بنانے سے امریکہ کی مجرمانہ فطرت کی عکاسی ہوتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.