امریکہ میڈیا کے ذریعے اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈال رہا ہے: ہاشم شرف الدین

0 107

یمن کی مسلح افواج کے ہاتھوں امریکہ کا ایف 18 لڑاکا طیارہ مار گرائے جانے کا ذکر کرتے ہوئے یمنی حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی فوج اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے میڈیا کے ذریعے پروپیگنڈہ کر رہی ہے

ہاشم شرف الدین نے کہا کہ امریکی بحریہ نے آج اعتراف کیا ہے کہ ایک F-18 لڑاکا طیارہ بحیرہ احمر میں گر کر تباہ ہوا ہے جبکہ حادثے میں ایک ملاح زخمی ہوا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ یمن میں میدان جنگ میں امریکہ کو جو خفیہ شکستیں ہوئی ہیں، وہ اس سے کہیں زیادہ ہیں جو اب تک منظر عام پر آئی ہیں۔

یمنی حکومت کے ترجمان نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی رائے عامہ کو دھوکہ دینے اور حقیقت کو مسخ کرنے یا چھپانے کی واشنگٹن کی کوششیں ناکامی پر منتج ہوں گی۔

امریکی بحریہ نے اعلان کیا ہے کہ اس کا ایک ملاح اس وقت زخمی ہوا جب ایک F-18 لڑاکا طیارہ بحیرہ احمر میں طیارہ بردار بحری جہاز سے ٹکرا گیا۔ خبر رساں ادارے روئٹرز نے دعوی کیا ہے کہ طیارہ بردار بحری جہاز ہیری ٹرومین کہ جس میں یہ واقعہ پیش آیا، یمن میں انصار اللہ گروپ کے خلاف حملوں میں استعمال ہو رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.