یوکرین میں جنگ بندی نہ ہوئی تو ایٹمی جنگ ہوسکتی ہے: امریکا

0 7

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ یوکرین میں جنگ بندی نہ ہوئی تو ایٹمی جنگ ہوسکتی ہے۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے انٹرویو میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت کی پالیسی یوکرین تنازع کا خاتمہ ہے، سیز فائر میں تاخیر کا نتیجہ جوہری ہتھیاروں کے استعمال میں نمودار ہوسکتا ہے۔

واضح رہے روسی صدر نے سیز فائر کا اعلان کے ساتھ ہی یوکرین کو خبردار کیا تھا کہ اگر سیز فائر کی خلاف ورزی ہوئی تو ہماری افواج مؤثر جواب دیں گی، کریملن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ روس سمجھتا ہے کہ یوکرین کو بھی اس (سیز فائر) پر عمل کرنا چاہئے۔

یاد رہے کہ تاحال یوکرین نے روس کی جانب سے یک طرفہ جنگ بندی کے اعلان پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.