مغربی کنارے میں بسنے والے فلسطینیوں پر صیہونی فوجیوں کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے

0 100

صیہونی فوجیوں نے اپنی جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مغربی کنارے میں آباد فلسطینی باشندوں پر آنسو گیس اور صوتی بموں سے حملہ کیا ہے۔

مغربی کنارے کے مختلف علاقوں پر صیہونی فوج کے حملے جاری ہیں ۔ صیہونی فوجیوں نے رام اللہ کے شمال مغرب میں واقع قصبے ارورہ اور نابلس کے جنوب میں موجود قریوت گاؤں پر صوتی بم پھینکے اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ قابض فوج نے نابلس کے جنوب میں اللبن گاؤں پر بھی حملہ کیا اور لوگوں کو اپنی دکانیں بند کرنے پر مجبور کردیا۔ قابض فورسز نے سڑکوں پر شہریوں کی آمد و رفت پر بھی سخت پابندیاں عائد کر دیں۔

بعض ذرائع نے مغربی کنارے میں قلقیلیہ کے مشرق میں بھی صیہونی فوجیوں کے حملے کی اطلاع دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.