ایف بی آر کو اپریل کے دوران 110 ارب روپے سے زائد ریونیو شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑ گیا۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق ایف بی آر کو اپریل کے دوران 963 ارب روپے اکٹھے کرنا تھے، اپریل کے دوران 850 ارب روپے سے زائد اکٹھے کر سکا، جولائی سے اپریل ریونیو شارٹ فال 815 ارب سے زیادہ ہو گیا، ایف بی آر کو جولائی سے اپریل 10 ہزار 130 ارب اکھٹے کرنا تھے۔
چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ سالانہ بنیادوں پر 30 فیصد ریونیو گروتھ ریکارڈ ہوئی، ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب آئی ایم ایف شرط کے مطابق ہے۔