ٹرمپ کا 100 دن میں’بے مثال’ کارکردگی کا دعویٰ ، حقائق برعکس نکلے

0 5

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دورہ صدارت کے 100 دن کی کارکردگی کو بےمثال قرار دیا لیکن حقائق برعکس نکلے۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ حکومت میں اسٹاک مارکٹیں 1974 کے بعد نچلے ترین سطح پرآئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے 100 دنوں میں ٹیرف کے جھٹکوں نے عالمی مالیاتی نظام میں زلزلہ طاری کیا،ایس اینڈ پی انڈیکس میں 7 فیصد کمی 1974 کے بعد سب سے بڑی کمی ہے۔

پبلک کمپنیوں کی مالیت سے ساڑھے 6 ٹریلین ڈالر سےزیادہ کا صفایا ہوا۔

رپور ٹ کے مطابق اسٹاک مارکیٹیں اب سنبھل چکی ہیں لیکن ٹیرف کےصدمےکی لہریں اب بھی موجود ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مشی گن میں ڈونلڈ ٹرمپ نے حکومت کے100 دن مکمل ہونے پر جشن مناتے ہوئے ریلی سے خطاب میں کہا تھا کہ ہم نے ابھی شروعات کی ہے، ملکی تاریخ کے سب سے کامیاب 100 دن مکمل ہونے کا جشن منانے پر خوش ہوں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہر شخص کہتا ہے کہ حکومت کے ابتدائی 100 دن انتہائی کامیاب رہے، ہم پاگل پن اور ٹرانس جینڈر نظریات کو اپنی حکومت سے باہر کر رہے ہیں، ہم امریکا کو ایک بار پھر عظیم بنا رہے ہیں اور یہ تیزی سے ہو رہا ہے۔

خیال رہے کہ ٹرمپ کی اس دوسری مدت صدارت کو امریکی تاریخ کے سب سے زیادہ متنازع اور دُوررس اثرات والا دورکہا جارہا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.