بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش ، 600 سے زائد متاثر، کروڑوں کا نقصان

0 4

بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش کا ساتواں روز ہوگیا۔

پاکستانی حدود کی بندش کے باعث 6 روز کے دوران 600 سے زائد پروازیں متاثر ہوئیں، انڈین ایئر لائنز کو 6 روز میں 120 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہو چکا۔

امریکا، برطانیہ اور یورپی ملکوں کی پروازوں پر دو بار ری فیولنگ سے بھارتی ایئر لائنز کے اخراجات بڑھ گئے۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے پہلگام حملے کے بعد نامناسب بیانات کے بعد پاکستان نے اپنی فضائی حدود کو بھارتی پروازوں کیلئے بند کر دیا ہے جس کے باعث بھارتی ایئرلائنوں کو بہت ہی زیادہ مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.