سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس میں 2787 پوائنٹس کا اضافہ

0 108

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا فائدہ ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز ہی زبردست تیزی کیساتھ ہوا جس کے باعث 2900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 250 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

بعدازاں کاروباری روز کا اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس معمولی کمی کیساتھ ایک لاکھ 14 ہزار 113 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر 3545 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار 326 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 17 ارب 12 کروڑ 26 لاکھ 64 ہزار 454 روپے مالیت کے 19 کروڑ 23 لاکھ 2 ہزار 344 شیئرز کا لین دین ہوا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.