نوشکی آئل ٹینکر دھماکا: مزید 4 زخمی دم توڑ گئے، ہلاکتیں 7 ہوگئیں

0 10

نوشکی آئل ٹینکر دھماکے میں زخمی ہونے والے مزید 4 افراد دم توڑ گئے۔

 

ریسکیو حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نوشکی آئل ٹینکردھماکے کے مزید 4 زخمی کراچی کے نجی اسپتال میں دم توڑگئے۔

 

ریسکیو حکام کے مطابق کراچی میں دوران علاج دم توڑنے والے افراد کی تعداد 7 ہوگئی ہے جب کہ جاں بحق ہونے والوں میں سلمان، وزیراحمد، دُرمحمد اور عبدالباسط شامل ہیں۔

 

اس کے علاوہ نوشکی آئل ٹینکر دھماکے کے 10 زخمی اسپتال میں زیرعلاج ہیں اور دھماکے کے17زخمیوں کو علاج کیلئےکراچی منتقل کیا گیا تھا۔

 

واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں آئل بردار ٹرک آتشزدگی کے دوران دھماکے سے پھٹ گیا تھا جس کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق اور 70 افراد زخمی ہوئے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.