وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور ڈیولپمنٹ پلان کے لیے ماہانہ ٹائم لائن مقرر کرنے کی ہدایت جاری کردی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے نیدرلینڈز کی سفیر ہینی ڈی ویریس نے ملاقات کی جس دوران گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ 2 طرفہ تجارتی حجم 2.3 ارب ڈالر تک پہنچنا قابل اطمینان ہے۔
دوسری جانب مریم نواز نے سینئر وزیر اور چیف سیکرٹری کو منصوبے کی بروقت تکمیل کا ٹاسک دے دیا اورپروجیکٹس کا تصویری معائنہ بھی کیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ترقیاتی اسکیموں کی تکمیل میں تاخیر سے عوام کی روزمرہ زندگی متاثر ہوتی ہے۔
بعد ازاں مریم نواز نے لاہور ڈیولپمنٹ پلان کے لیے ماہانہ ٹائم لائن مقرر کرنے کی ہدایت جاری کردی۔