آسٹریلوی انتخابات میں لیبر پارٹی کی فتح، وزیراعظم انتھونی البانیز دوسری مدت کیلئے کامیاب

0 6

آسٹریلیا کے عام انتخابات بائیں بازو کے رہنما اور آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے دوسری مدت کے لیے کامیابی حاصل کرلی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے عام انتخابات میں لیبر پارٹی کے انتھونی البانیز نے کامیابی حاصل کرلی ہے اور قدامت پسند لبرل نیشنل اتحاد کے پیٹرڈٹن کو شکست ہوئی ہے۔

انتخابات میں کامیابی حاصل ہونے کے بعد لیبر پارٹی کے بائیں بازو کے رہنما اور آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانی نے دوسری مدت کے لیے مزید 3 سال وزیراعظم ہونگے۔

دوسری جانب قدامت پسند لبرل نیشنل اتحاد کے پیٹرڈٹن نے اپنی شکست قبول کر لی اور وزیرِاعظم انتھونی البانیز کو فون کر کے انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.