غزہ پر اسرائیلی حملے تیز کرنے کی تیاری، ہزاروں صیہونی فوجیوں کو طلب کرنے کا منصوبہ منظور

0 6

اسرائیل نے ایک بار پھر غزہ پر حملے تیز کرنے کی تیاری کر لی۔

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے چاروں جانب سے محصور غزہ پر حملے تیز کرنے کیلئے ہزاروں ریزرو صیہونی فوجیوں کو طلب کرنے کا منصوبہ منظور کرلیا جس کی کابینہ آج توثیق کرے گی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 3 بچوں سمیت 40 فلسطینی شہید ہوگئے اور غذائی قلت سے ایک اور بچی چل بسی، فاقہ کشی سے اموات کی تعداد 57 ہوگئی جبکہ 9 ہزار سے زائد بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل غزہ میں امداد کی فراہمی کے ایسے نظام پر بات چیت کر رہے ہیں جس میں حماس کی رسائی امداد تک نہ ہو۔

دوسری جانب امریکا اور برطانیہ کی جانب سے یمن پر مزید حملے کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے 2 مارچ سے غزہ میں ہر قسم کی امداد کی فراہمی پر پابندی لگائی ہوئی ہے، دو روز قبل غزہ کے لیے امدادی سامان اور رضا کاروں کو لے جانے والے بحری جہاز پر کھلے سمندر میں بمباری بھی کی گئی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.