وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس بہت پانی ہے بس ہمیں اس کا استعمال بہتر بنانا ہوگا۔
لاہور میں تاجروں اور صنعت کاروں سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی ہارون اختر نے کہا کہ تنخواہ دار اور کاروباری طبقے کو ٹیکس چھوٹ دینے کی کوشش کر رہے ہیں، صنعت چلے گی تو ٹیکسز میں بھی اضافہ ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کسانوں کو فصلوں کی پیدوار بین الاقوامی لیول پرلانےکی ضرورت ہے، پاکستان کے پاس بہت پانی ہے بس ہمیں اس کا استعمال بہتر بنانا ہوگا۔