بائیں بازو کے انتھونی البانیز دوسری بار آسٹریلیا کے وزیراعظم منتخب

0 8

سڈنی :آسٹریلیا کے وزیرِاعظم انتھونی البانیز ایک بار پھر وزارت عظمیٰ کیلئے منتخب ہوگئے۔

بائیں بازو کے آسٹریلوی سیاستدان نے قومی انتخابات میں اپنے حریف قدامت پسند لبرل نیشنل اتحاد کے پیٹرڈٹن کو بھاری اکثریت سے شکست دی ہے، اپوزیشن جماعت کے پیٹرڈٹن نے وزیرِاعظم انتھونی البانیز کو فون کر کے انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دے دی۔

اپنے حامیوں سے خطاب میں سخت گیر پیٹر ڈٹن نے کہا کہ ہم انتخابی مہم کے دوران خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکے اور میں اس شکست کی پوری ذمہ داری قبول کرتا ہوں، سابق پولیس افسر پیٹر ڈٹن کی اپنی نشست میں بھی خطرے میں پڑ گئی تھی۔

آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیز نے انتخابی مہم کے دوران قابل تجدید توانائی کو اپنانے، بگڑتے ہوئے رہائشی بحران سے نمٹنے اور بوسیدہ صحت کے نظام میں سرمایہ کاری کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

دوسری جانب ان کے حریف پیٹر ڈٹن نے اپنی مہم کے دوران امیگریشن میں بڑی کٹوتی، جرائم کے خلاف سخت کارروائی اور جوہری توانائی پر طویل عرصے سے عائد پابندی ختم کرنے کے وعدے کیے تھے۔

آسٹریلوی تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی عدم استحکام کے وقت ہمیں توقع تھی کہ عوام ایک مستحکم اور موجودہ قیادت کی طرف ہی واپس جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.