دبئی: منی لانڈرنگ پر ارب پتی بھارتی تاجر کو قید اور بھاری جرمانے کی سزا

0 107

دبئی کی عدالت نے منی لانڈرنگ پر بھارت کے ارب پتی تاجر کو قید کی سزا سنا دی۔

عرب میڈیا کے مطابق بھارتی تاجر بلوندر سنگھ پر منی لانڈرنگ کیلئے منظم گروہ بنانے اور منظم جرائم کی سرپرستی کے سنگین الزامات عائد تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے الزامات کو درست قرار دیتے ہوئے تاجر بلوندر سنگھ کو 5 سال قید، 5 لاکھ درہم جرمانہ اور ملک بدری کی سزائیں سنائیں۔

اس کے علاوہ عدالت نے غیر حاضر ملزمان کو بھی قید، جرمانے اور ملک بدری کی سزائیں سنائیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.