او آئی سی کا پاک بھارت کشیدگی پر اظہار تشویش، تحمل سے رہنے، مذاکرات کی بحالی پر زور

0 6

پاک بھارت کشیدگی پر او آئی سی نے شدید اظہار تشویش کیا۔

اوآئی سی نے پاکستان اور بھارت کو تحمل سے رہنے اور مذاکرات کی بحالی پر زور دیا، باہمی اختلافات کو پرامن طریقے سے حل کرنے کا مشورہ دیا، او آئی سی جنرل سیکرٹریٹ نے جنوبی ایشیا میں بگڑتی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے پر زوردیا، بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر حملوں پر بھی او آئی سی مستقل انسانی حقوق کمیشن نے گہری تشویش کا اظہار کیا۔

او آئی سی کے مستقل انسانی حقوق کمیشن نے بھارتی حکومت سے مسلمانوں کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کرنے اور نفرت انگیز جرائم میں ملوث افراد کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔

جموں و کشمیر کے مسئلے پر او آئی سی نے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ بھی کیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.