وزیراعظم شہباز شریف کا ملائیشیا کے وزیراعظم سے رابطہ، پہلگام واقعے کی تحقیقات کی پیشکش کو دہرایا

0 4

وزیراعظم شہباز شریف نے پہلگام واقعے کو بغیر ثبوت پاکستان سے منسوب کرنے کو مسترد کرتے ہوئے پہلگام واقعے کی شفاف، معتبر اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کو دہرادیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا آج ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم سے رابطہ ہوا، وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان تحقیقات میں ملائیشیا کی شمولیت کا خیر مقدم کرے گا، پاکستان نے ہمیشہ دہشتگردی کی تمام صورتوں کی مذمت کی ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان سنگین معاشی بحران سے نکل کر معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے، ایسے میں اس قسم کے تنازع میں ملوث ہونے کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔

دوسری جانب وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا بھی ملائیشیا کے وزیرِ خارجہ سے رابطہ ہوا، اسحاق ڈار نے ملائیشیا کے وزیر خارجہ کو خطے میں حالیہ پیشرفت اور بھارت کے اشتعال انگیز اقدامات سے آگاہ کیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.