پاکستان میں اقلیتوں کو جتنی آزادی ہے اتنی بھارت میں بھی نہیں ہوگی: سینیٹر دھنیش کمار

0 3

سینیٹر دھنیش کمار نے کہا ہےکہ بھارت جھوٹا پروپیگنڈا کر رہا کہ پاکستان میں اقلیتی برادری تکلیف میں ہے، بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے پاکستان میں اقلیتوں کو جتنی آزادی ہے بھارت میں بھی نہیں ہوگی۔

لسبیلہ کے ہنگلاج ماتا مندر میں سالانہ میلے پر جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر دھنیش کمار نے کہا کہ اگر مودی نہیں آسکتے تو بھارتی سفیر آکر دیکھیں کہ اقلیتی برادری ہنگلاج ماتا کے مندر میں کیسے آزادانہ طور پر اپنا تہوار منارہی ہے۔

ہنگلاج ماتا مندر میں سالانہ میلے کے آخری روز بھی ہندو یاتریوں نے مذہبی رسومات ادا کیں۔

میلے میں ملک بھر سے ہزاروں یاتری شرکت کے لیے آئے ہوئے تھے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیےگئے تھے۔

خیال رہے کہ ہنگلاج ماتا کا مندر کراچی سے تقریباً 250 کلومیٹر دور بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں کنڈملیر کے قریب ہنگول نیشنل پارک میں دریائے ہنگول کے کنارے ایک پہاڑی غار میں واقع ہے۔ہندوؤں کے لیے یہ دنیا کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.