پاکستان اور امریکا نے دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری کو وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے امریکا پاکستان بزنس کونسل کے وفد نے ملاقات کی، وزیر خزانہ نے امریکی کمپنیوں کی پاکستان میں مسلسل دلچسپی اور سرمایہ کاری کو سراہا، پاک امریکا اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کے وسیع امکانات پر روشنی ڈالی۔
فریقین میں توانائی، معدنیات، زراعت، اور ڈیجیٹل خدمات جیسے اہم شعبوں بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ وفاقی بجٹ کی تیاری کے دوران تمام کاروباری اداروں اور صنعتوں کی تجاویز بشمول یو ایس پی بی سی کی آراء پر غور کیا جا رہا ہے ،عالمی شراکت داروں کی جانب سے پاکستان کی معاشی اصلاحات اور استحکام کے لیے جاری اقدامات کو سراہا گیا ہے،مستقل اصلاحاتی عمل کو جاری رکھنے کی سفارش کی گئی۔