ملالہ کا غزہ میں فوری امداد کی فراہمی اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ

0 5

سماجی کارکن اور نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے ایک بار پھر غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ملالہ یوسف زئی نے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی پوسٹ کا عکس شیئر کیا جس میں کہا گیا تھا کہ اسرائیل کی ناکہ بندی کے باعث غزہ کے بچے بھوک کا شکار ہیں اور مریض دم توڑ رہے ہیں۔

ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ یہ دل دہلا دینے والی صورتحال ہےکہ غزہ میں معصوم فلسطینی بچے بھوک اور موت کی بگڑتی ہوئی صورتحال سے دوچار ہیں۔

ملالہ کا کہنا تھا کہ میں ان کی حفاظت اور روشن مستقبل کے لیے دعا گو ہوں۔ میں مطالبہ کرتی ہوں کہ فوری طور پر غزہ میں امداد فراہم کی جائے اور مستقل جنگ بندی کی جائے۔

خیال رہےکہ غزہ میں امداد کی بندش کے باعث غذائی بحران مزید شدید ہوگیا ہے، فاقہ کشی سے 3 لاکھ کے قریب بچے موت کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں۔

غزہ میں بے بی فارمولا دودھ اور دیگر غذائیت نہ ملنے سے ساڑھے 3 ہزار سے زائد شیر خوار بچوں کی زندگیاں بھی خطرے میں پڑ گئی ہیں۔

اسرائیل نے غزہ جنگ بندی کے دوران 2 مارچ کو غزہ میں ہر طرح کی امداد کے داخلے پر پابندی عائد کی تھی جو تاحال برقرار ہے۔

اسرائیلی اقدام پر اقوام عالم کی مجرمانہ خاموشی پر غزہ میں غذائی امداد کی نگرانی کرنے والی تنظیم اوکسفیم نے غزہ کے بچوں کی حالت زار کا ذمہ دار پوری دنیا کو قرار دیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.